کورولش عثمان کے 5 ویں سیزن کا ٹیزر جاری، کب سے نشر ہوگا؟

عالمی شہرت یافتہ سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور تاریخی ترک سیریز "کورولش عثمان” کا نیا سیزن اگلے ماہ اکتوبر میں شروع ہونے جارہا ہے۔
کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق اوزچیویت نے اس سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹیں شیئر کیں اور سیزن کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورولش عثمان کے دو اداکاروں نے آپس میں شادی کرلی، تصاویر دیکھیں
View this post on Instagram
براق نے اس سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے کورولش عثمان کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور ترک ڈرامے کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت زلزلے میں جاں بحق
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کورولش عثمان کے چوتھے سیزن کے اختتام پر قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ اس تاریخی ڈرامے کے پانچویں سیزن میں مالہون خاتون اداکارہ یلدیز جاگری اتکسوائے نہیں ہوں گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












