بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

اداکارہ ماہرہ خان پرانے دوست کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

02 اکتوبر, 2023 14:09

مشہور و معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر و ویڈیوز شیئر کی گئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا، رئیس، ورنہ، سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ان کی جاندار اداکاری کو نہ صرف شائقین اور فینز بلکہ فلم ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا۔

اس سے قبل 2007 میں اداکارہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم 2015 میں جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، پہلی شادی سے ماہرہ خان کا ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔