بھارتی اداکارہ سے لائیو ویڈیو پر بات کرتے ہوئے لڑکے کی چھترول، ویڈیو دیکھیں

مداح کو بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اونیت کور سے انسٹاگرام لائیو پر بات کرنا بھاری پڑگیا۔
اداکارہ اونیت کور اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کر رہی تھیں کہ اس دوران وہ ایک مداح کو اپنے ساتھ لائیو لیتی ہیں۔
گفتگو کرنے کے بعد اونیت مداح کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور اسے اپنا خیال رکھنے کا کہتی ہیں کہ اس دوران مداح کی والدہ غصے میں اس کے پیچھے آجاتی ہیں اور فوراً ہی اس کی پٹائی کرنا شروع کردیتی ہیں اور اپنے بیٹے سے پوچھنا شروع کردیتی ہیں کہ یہ لڑکی کون ہے؟
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان پرانے دوست کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
Kalesh during Avneet kaur’s Insta live b/w Son and Mom pic.twitter.com/m7SYZfC4Fg
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) September 30, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکے کی والدہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنی گرل فرینڈ سے بات کر رہا ہے، تب ہی اس کی پٹائی لگانا شروع کردیتی ہیں۔
انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کے دوران یہ پورا منظر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












