بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

بالی ووڈ سے اکشے کمار کی والدہ کے کردار کی آفر آئی تھی: بشریٰ انصاری

03 اکتوبر, 2023 14:50

کراچی: بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک فلم میں اداکار اکشے کمار کی والدہ کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں لیجنڈ پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ بھارت میں کچھ پاکستانی اداکاراؤں کی عزت نہیں کی جاتی اور نہ ہی انہیں اچھا سمجھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود ایک رائٹر دوست نے بتایا کہ پاکستان سے 2،4 اداکارائیں خود سے ہی کام کرنے بھارت گئی تھیں جن کی وہاں عزت نہیں کی جاتی جبکہ بعض اداکاروں کے ساتھ بھی یہی ہوا کہ خود ہی بھارت گئے اور پھر واپس آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ادکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی

اداکارہ نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان راحت فتح علی، فواد خان، علی ظفر، ماہرہ خان اور عاطف اسلم کی بہت عزت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند سال قبل انہیں بالی ووڈ کے بڑے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے انہیں فلم کی پیشکش ہوئی تھی جس میں انہیں اکشے کمار کی والدہ کا کردار ادا کرنا تھا تاہم پلواما حملے کے باعث پروجیکٹ پر کام نہ ہوسکا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔