بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ورلڈکپ 2023 کی افتتاحی تقریب میں کون کون سے فنکار جلوہ گر ہوں گے؟

03 اکتوبر, 2023 14:54

احمد آباد: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔

بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھارت کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگی، جس میں بالی ووڈ کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ رنویر سنگھ بھی اس تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا

ان کے علاوہ شریا گھوشال، اریجیت سنگھ، اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی۔

تقریب کا انعقاد کیپٹنز ڈے کے بعد کیا جائے گا جس میں تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے تاہم ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ ہولڈرز شائقین رنگا رنگ تقریب سے محظوظ ہوسکیں گے۔

افتتاحی تقریب کے دوران بھارت کے روایتی ورثوں کی بھی جھلک دیکھائی جائے گی جبکہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔