"میری خوبصورت اماں نے سب کچھ کیا”، ماہرہ نے دعائے خیر اور مایوں کی تصاویر جاری کردیں

کراچی: حال ہی میں دوسری باررشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی مایوں اور دعائے خیر کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔
ماہرہ خان نے کل اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مایوں کی تصاویر کے ساتھ ایک پیغام جاری کیا جس میں وہ اپنی والدہ کو شاندار خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ میری اماں کی خواہش تھی کہ میری شادی کا آغاز دُعائے خیر سے ہو، میری خوبصورت اماں وہیل چیئر پر ہیں اور سب کو لگتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کرسکتیں لیکن میری والدہ واقعی میں سب کچھ کرسکتی ہیں، اُنہوں نے وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے شادی کے تمام انتظامات کیے اور وقت پر تیار بھی ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی شادی کی تصویروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
اداکارہ نے کہا کہ دُعائے خیر کے بعد، میری بچپن کی سہیلیوں نے میرے لیے مایوں کی تقریب کا انتظام کیا، الحمدللہ! یہ میری وہ سہیلیاں ہیں جنہیں میں اپنی بہنیں کہہ سکتی ہوں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2 اکتوبر کو اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












