منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

کیا سلمان خان اور ارجیت سنگھ کی 9 سال بعد صلح ہوگئی؟

06 اکتوبر, 2023 15:21

ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اور گلوکار ارجیت سنگھ میں 9 سال پُرانی لڑائی ختم ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 اکتوبر کی رات نامور گلوکار ارجیت سنگھ کو سلمان خان کے ممبئی میں موجود گھر ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی، صارف نے کہا کہ ارجیت سنگھ نے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کا دورہ کیا، آخر کیا ہونے جارہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا اپنی بہن کو آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ

واضح رہے کہ ارجیت سنگھ اور سلمان خان کا جھگڑا 2014 میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ہوا تھا، اس جھگڑے کے بعد سلمان خان نے اپنی فلم ’کک‘، ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ سے گلوکار کے تمام گانے ہٹا دیے تھے۔

بعدازاں، 2016 میں ارجیت سنگھ نے سلمان خان سے معافی مانگ کر فلم ’سلطان‘ میں اُن کا گانا برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی لیکن سلمان خان نے گلوکار کی معافی پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔