ڈرامہ کورولوش عثمان کے مرکزی اداکار کراچی پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں مشہور تاریخی ترک سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے تُرک اداکار براق اوزچیویت پاکستان پہنچ گئے۔
براق اوزچیویت انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک اداکار براق اوزچیویت کراچی پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورولش عثمان کے 5 ویں سیزن کا ٹیزر جاری، کب سے نشر ہوگا؟
View this post on Instagram
خیال رہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی پاکستان آمد سے متعلق اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔
اداکار کراچی میں نجی برانڈ کے پرفیوم کے سفیر کے طور پر پاکستان آئے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












