بیٹی کی رخصتی پر بہت رونے والا ہوں: عامر خان

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ارا خان کی رخصتی پر وہ بہت روئیں گے۔
ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار عامر خان نے بتایا کہ وہ بہت جذباتی شخص ہیں جس پر میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ بیٹی کی رخصتی پر آپ کا ردعمل کیسے ہوگا؟ سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ’ اس دن میں بہت رونے والا ہوں‘۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ میری فیملی نے ابھی سے یہ باتیں کرنا شروع کردی ہیں کہ بھائی اس دن عامر کو سنبھالنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جذباتی ہونے کی وجہ سے نہ میں اپنے آنسو چھپا سکتا ہوں اور نہ ہی اپنی ہنسی، جیسے جیسے رخصتی کے دن قریب آرہے ہیں میں مزید جذباتی ہوتا رہوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خاص لمحہ ہوگا جس کا میں منتظر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟
واضح رہے عامر خان کی بیٹی ارا خان نےگزشتہ سال 18 نومبر کو فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر سے منگنی کرلی اور اب اگلے سال کی 3 جنوری کو شادی کی تاریخ طے پائی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












