منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

بھارتی فلمساز پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں: میکال ذوالفقار

12 اکتوبر, 2023 14:08

کراچی: ماضی میں بالی ووڈ میں کام کرنے والے معروف پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ بھارتی فلمساز اور پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

حال ہی میں میکال ذوالفقار ایک شو میں بطورِ مہمان شریک ہوئے جہاں اُنہوں نے بھارت میں کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔

میکال ذوالفقار نے بتایا کہ میں دوبارہ بھارت جاکر کام نہیں کروں گا کیونکہ وہاں کے فلمساز اور پروڈیوسرز پاکستانی اداکاروں کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر عادل راجہ کا اداکارہ کبری خان کے خلاف اپلوڈ متنازع مواد ہٹادیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں معروف پاکستانی اداکاروں کو مرکزی کردار نہیں دیے جاتے، ہمیں ایسے کردار دیے جاتے ہیں، جس سے یہ واضح ہو کہ ہم بھارتی نہیں بلکہ پاکستانی ہیں اور ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری پاکستان میں بےعزتی ہو۔

میکال ذوالفقار کہا کہ صرف پیسوں کی خاطر بھارت میں جاکر ہرگز کام نہ کریں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔