منگل، 23-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 75 ویں سالگرہ

13 اکتوبر, 2023 12:54

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کا 75 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

اپنی آواز اور سروں کا جادو پوری دنیا میں جگانے والے موسیقی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان نے فیصل آباد کے قوال گھرانے میں 13 اکتوبر 1948 کو آنکھ کھولی، والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔

انہوں نے 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھا، قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے۔

نصرت فتح علی خان کی موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی ،انہوں نے بین الاقومی سطح پر بھی اپنی بے مثال گلوگاری کا لوہا منوایا ۔

ان کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے، ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت بے شمارملکی اور عالمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

ان کے مقبول نغموں میں انکھیاں اڈیک دیاں، یار نا وچھڑے، میرا پیا گھر آیا اور میری زندگی سمیت متعدد قوالی شامل ہیں۔

نصرت فتح علی خان کو ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی بے انتہا مقبولیت ملی،انہوں نے کئی بھارتی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

نصرت فتح علی خان 16 ستمبر 1997 کو 48 برس کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کرگئے، انہیں اپنے مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت چکے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔