بگ باس کی تاریخ میں نیا اور حیران کن اقدام

ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے نئے سیزن17 میں ایک حیران کن اقدام سامنے آیا ہے۔
بگ باس سیزن17 میں مقابلہ کرنے والوں کو پہلی بار گھر کے اندر فون تک خصوصی رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کا نیا سیزن کل یعنی 15 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے، شو کے حوالے سے مکمل معلومات تو شیئر نہیں کی گئیں البتہ ممکنہ اپ ڈیٹس سامنے آرہی ہیں۔
بگ باس کا ہر نیا آنے والا سیزن پچھلے سیزن سے مختلف ہوتا ہے، اسی لیے اس بار بھی رئیلیٹی شو میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
روایتی طور پر بگ باس کے گھر میں مقابلہ کرنے والوں کو بیرونی دنیا سے منقطع کر دیا جاتا ہے، موبائل فون سے محروم کر دیا جاتا ہے اور سوشل میڈیا سے رابطہ منقطع کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے پیاروں اور مداحوں کے ساتھ رابطے میں نہیں رہتےتھے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بالی وڈ اداکار کی بگ باس میں سلمان کی جگہ لینے کی خواہش
بگ باس سے متعلق تمام تفصیلات شیئر کرنے والے ایکس کے پیج بگ باس تک نے اپنے اکاؤنٹ پر انکشاف کیا ہےکہ 17 ویں سیزن میں موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
🚨 EXCLUSIVE & BREAKING! #BiggBoss_Tak
For the first time in history, Contestants will get special access to a phone inside the Bigg Boss 17 house.
This special access will be limited to special Contestants.
— #BiggBoss_Tak👁 (@BiggBoss_Tak) October 13, 2023
دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل استعمال کرنے کی اجازت تمام امیدواروں کو نہیں بلکہ چند ایک کو ہوگی جو کہ مخصوص ٹاسک کو جیتے گا۔
اس کے علاوہ کچھ اپ ڈیٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ان امیدواروں کو سوشل میڈیا تک رسائی بھی اس بار ممکن ہوگی، جس کے بعد وہ اپنے متعلق جان سکیں گے اور یہ چیز انہیں اپنا گیم پلان بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ بگ باس 17 کا پریمیئر 15 اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی اور ہمیشہ کی طرح شو کے میزبانی سلمان خان کرینگے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












