‘اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں’، مریم نفیس غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کردیا

کراچی: اداکارہ مریم نفیس نے موبائل پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کردیا۔
اداکارہ نے گزشتہ شب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر غیر اخلاقی پیغامات کا اسکرین شوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں۔
اداکارہ نے ایک شخص کے میسیج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے مذکورہ شخص کی شناخت کو خفیہ رکھا، تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کو بھجوائے گئے پیغامات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔
جس میں لکھا تھا کہ انہیں کسی نجی میگزین کے لیے 12 لاکھ روپے کے بھاری معاوضے کے عوض بولڈ فوٹو شوٹ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
صرف یہی نہیں ایک اور اسکرین شاٹ میں واضح ہو رہا ہے کہ ایک شخص انہیں پیسوں کے عوض ملاقات کی دعوت دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مریم نفیس بھی آنسو گیس کی زد میں آگئی
مذکورہ شخص نے کہا کہ اس کی اداکارہ سے ملاقات حال ہی میں ہونے والے 22ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں ہوئی تھی۔
اداکارہ کی جانب سے نازیبا و غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بےنقاب کرنے کے بعد مداحوں کے لیے سوال جواب کا سیشن بھی رکھا۔
مریم نفیس نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مجھ سے جس حد تک ممکن ہو سکے گا اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے اس طرح غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کیا ہو بلکہ وہ اس سے قبل بھی غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والوں کو بے نقاب کر چکی ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












