پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

پاک بھارت میچ کے دوران اروشی کا 24 قیراط سونے کا آئی فون گم گیا

15 اکتوبر, 2023 17:25

احمد آباد: بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے آئی بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا مہنگا ترین سونے کا آئی فون گم ہوگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اروشی روٹیلا نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے مدد کی درخواست کی ہے۔

پوسٹ میں اروشی نے بتایا کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ہاتھوں شکست، اوئن مورگن پاکستانی ٹیم پر برس پڑے

خیال رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 192 رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔