پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

16 اکتوبر, 2023 14:50

یوراگوئے: 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں یوراگوئے کی نمائندگی کرنے والی سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار اور بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس 26 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

رپورٹس کے مطابق سابقہ مس ورلڈ اُمیدوار اور بیوٹی کوئین شیریکا ڈی آرماس، گزشتہ دو برس سے سروائیکل کینسر کا شکار تھیں، تاہم وہ 13 اکتوبر کو انتقال کرگئیں۔

شیریکا ڈی آرماس کے بھائی میک ڈی آرماس نے اپنی بہن کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بہن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیریکا ڈی آرمس نے چین کے شہر سانیا میں منعقدہ 2015 کے مس ورلڈ مقابلے میں حصہ لیا تھا، وہ ٹاپ 30 اُمیدواروں میں جگہ نہیں بنا سکی تھیں لیکن اس کے باوجود بھی اُنہوں نے اپنی خوبصورتی، لمبے قد اور پُرکشش شخصیت کی بنا پر خوب تعریفیں سمیٹی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز نماز پڑھنے اور دھمکیاں دینے پر پاکستانی ماڈل گرفتار

واضح رہے کہ جس سروائیکل کینسر کی وجہ سے شیریکا ڈی آرماس کی موت ہوئی، یہ کینسر خواتین میں سب سے زیادہ عام ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق 2018 میں کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا کہ دنیا بھر میں 570,000 خواتین میں سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی اور تقریباً 311,000 خواتین کی اس بیماری سے موت واقع ہوئی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔