پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

فلسطینیوں کی حمایت میں حنا خواجہ کی پوسٹ وائرل

17 اکتوبر, 2023 15:54

کراچی: سینئر اداکارہ حنا خواجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کیے جانے والے ظلم و ستم پر اسلامی ممالک کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

حنا خواجہ نے اپنے انسٹاگرام پر فلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔

پوسٹ میں درج تھا کہ 75 سال سے پڑھایا اور بتایا جاتا رہا کہ فلسطین پر یہودیوں کا قبضہ ہے، باقی اسلامی ممالک آزاد ہیں لیکن اب پتا چلا کہ صرف فلسطینی آزاد ہیں اور باقی اسلامی ممالک پر یہودیوں کا قبضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے، معروف میک اپ برانڈ کی بانی کا اسرائیلی خاتون کو کرارا جواب

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت بھی شیئر کی، ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے لکھا کہ اے اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف کردے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔