جمائما گولڈ اسمتھ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

غزہ میں اسرائیلی بمباری اور معصوم لوگوں کے قتل عام پر جمائما گولڈ اسمتھ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ مزید ہزاروں معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جاسکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کے باوجود سونم فلسطین کے حق میں بول پڑیں
جمائما نے ان اسرائیلیوں کی بہادری کو خراج پیش کیا، جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بول رہے ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ چاہتی ہیں کہ غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












