مداح کو اروشی کا پاک بھارت میچ میں گُم سونے کا آئی فون مل گیا، لیکن واپسی کیلئے شرط رکھ دی

ممبئی: اروشی روٹیلا کا ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران گُم ہونے والا سونے کا آئی فون مداح کو مل گیا لیکن مداح نے اسے واپس کرنے کے لیے شرط رکھ دی۔
بالی وڈ اداکارہ و ماڈل اروشی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی گئی جس میں انہیں ایک شخص نے ای میل بھیجی تھی جس میں مداح نے دعویٰ کیا کہ انہیں اروشی کا فون مل گیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے ای میل میں لکھا ‘میرے پاس آپ کا فون ہے، اگر آپ اسے واپس لینا چاہتی ہیں تو آپ کو میرے بھائی کی زندگی بچانی ہوگی جو کہ اس وقت کینسر سے لڑ رہا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کے دوران اروشی کا 24 قیراط سونے کا آئی فون گم گیا
اروشی روٹیلا نے اس اسٹوری پر کوئی جواب تو نہ دیا البتہ انہوں نے ‘انگوٹھے’ کا ایموجی ضرور بنایا جس کا مطلب ‘ٹھیک ہے’ سے ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا 15 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں 24 قیراط گولڈ والا آئی فون گم گیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












