عاطف اسلم نے فلسطین کی مدد کیلئے 15 ملین عطیہ کردیے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ظلم و ستم کے شکار فلسطینی عوام کی مدد کے لئے 15 ملین عطیہ کردیے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ "فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں، اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں”۔
یہ بھی پڑھیں: آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں، عاطف اسلم کا فلسطینیوں کی حمایت میں پیغام

اس سے قبل عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر معصوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھائی تھی جس پر بھارتی مداحوں نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ حماس کے الاقصی فلڈ آپریشن کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے غزہ سمیت دیگر علاقوں پر جاری فضائی بمباری اور بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












