پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

اداکارہ میرا کو جیون ساتھی کی شدت سے تلاش

23 اکتوبر, 2023 15:16

پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسا جیون ساتھی عطا کریں جس کے ساتھ میں اپنے دکھ، تکلیف، درد اور خوشیاں بانٹ سکوں۔

میرا نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے حالیہ دنوں کی مشکلات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا ‘پچھلے ایک سال سے میں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کیریئر میں بریک لگادیا ہے، میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera (@meerajeeofficial)

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں، عدالت کا فیصلہ

میرا نے لکھا ‘میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اپنی زندگی میں اس وقت کافی مشکل وقت سے گزر رہی ہوں’۔

ساتھ ہی میرا نے کہا ‘اللہ تعالیٰ مجھے ایسا جیون ساتھی عطا کریں جس کے ساتھ میں اپنے دکھ، تکلیف، درد اور خوشیاں بانٹ سکوں’۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔