دیپیکا اور رنویر کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آگئی

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی ویڈیو پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو ‘کافی ود کرن’ کے 8 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی اور اسی شو کے دوران کرن جوہر نے دیپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کے 5 سال بعد اُن کی شادی کی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں جوڑے کی شادی کی مختلف تقریبات کی جھلکیاں ہیں، ویڈیو کا آغاز ایک پارٹی کی تقریب سے ہوتا ہے جس میں رنویر سنگھ مہمانوں کے سامنے دیپیکا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ سیلفی وائرل
View this post on Instagram
ویڈیو کلپ میں مہندی کی تقریب کی جھلکیاں بھی ہیں، جہاں رنویر سنگھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں اس جوڑے کی منگنی کی جھلکیاں بھی ہیں۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھ
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












