ویڈیو: سلمان خان دیکھتے رہ گئے اور رونالڈو پاس سے گزر گئے

لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو بھری محفل میں نظر انداز کردیا۔
حال ہی میں سلمان خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ٹائسن فیوری اور فرانسس نگانو کے درمیان ہونے والا باکسنگ میچ دیکھا۔
اس میچ کی مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سلمان خان کے علاوہ لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے قومی دن پر رونالڈو نے ’جبہ‘ پہن کر مداحوں کا دل جیت لیا
Hahaha! I loved the way Ronaldo ignored Salman Khan. Is Tiger Zinda Hai after this? pic.twitter.com/14NRMjfoiM
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 30, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کھڑے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھ رہے ہیں لیکن رونالڈو اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ پکڑ کر سلمان خان کو نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے گُزر جاتے ہیں۔
یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سلمان خان کی شہرت پر مزاحیہ تبصرے شروع کردیے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












