اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

اداکارہ اشنا شاہ عرفان پٹھان کی حمایت میں سامنے آگئیں

04 نومبر, 2023 14:29

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی حمایت میں بول پڑیں۔

عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کے حق میں ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘غزہ میں روزانہ نومولود سے لیکر 10 سال کی عُمر کے معصوم بچے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور پوری دُنیا خاموش ہے’۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ‘بطورِ کھلاڑی میں صرف اپنی آواز ہی بُلند کرسکتا ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کے لیے عالمی رہنما متحد ہو جائیں اور غزہ میں ہونے والے بے ہودہ قتل کو ختم کریں’۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بعد سری لنکا کیخلاف بھی افغانستان کی جیت، عرفان پٹھان کے رقص کی ویڈیو وائرل

عرفان پٹھان کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ اُشنا شاہ نے اُن کی حمایت کی۔

اُشنا شاہ نے عرفان پٹھان کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ‘میرے بھائی! آپ کو سلام’۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار سے زائد بچوں سمیت 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔