سکونِ قلب کیلئے پرینیتی چوپڑا نے حضرت علی ؓ کا قول شیئر کردیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حضرت علی ؓ کا قول شیئر کردیا۔
پرینیتی چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں حضرت علی ؓ کا ایک قول تحریر تھا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے قول میں تحریر تھا کہ’’اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا دل کہاں ہے تو پھر یہ دیکھیں کہ جب آپ کا دماغ بھٹکتا ہے تو وہ کہاں جاتا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: پرینیتی چوپڑا نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
پرینیتی چوپڑا نے کی یہ اسٹوری مداحوں کے دلوں بھا گئی اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس 24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف بھارتی سیاست دان راگھو چڈھا سے شادی کی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












