بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ویڈیو وائرل

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی ہیں۔
اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا ہے۔

رشمیکا مندانا کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تو اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم، رشمیکا مندانا کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: نامناسب لباس پہننے پر عرفی جاوید کو گرفتار کرلیا گیا

صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔
دوسری جانب رشمیکا مندانا نے ابھی تک اپنی جعلی ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اس وقت رنبیر کپور کے ساتھ نئی فلم ’انیمل‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں جبکہ وہ بلاک بسٹر ’پشپا‘ کے سیکوئیل میں بھی اداکاری کریں گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












