ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ماہرہ خان کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ویڈیو دیکھیں

07 نومبر, 2023 15:37

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے حال میں ہی اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئیں تاہم اب ماہرہ نے ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے سفید اور لال رنگ کا انتہائی خوبصورت لہنگا پہنا ہوا ہے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی شادی کی تصویروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

رپورٹس کے مطابق یہ پاکستان کی معروف اداکارہ فریحہ الطاف کے بیٹے کی شادی کی تقریب ہے جو کہ مبینہ طور پر تھائی لینڈ میں ہوئی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔