رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی بھی غیر اخلاقی تصویر وائرل

ممبئی: معروف تامل اداکارہ رشمیکا مندانا کے بعد اب بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی غیر اخلاقی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ‘ٹائیگر 3’ کے ایک سین سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔
اصل تصویر میں بالی ووڈ اسٹار فلم ‘ٹائیگر 3’ کے ایک سین میں ہالی ووڈ کی اسٹنٹ وومین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کے لباس کو تبدیل کرتے ہوئے نامناسب انداز میں دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی تصویر کو AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی تھیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم ‘پشپا’ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












