کیا سارہ علی خان شبمن گل کو ڈیٹ کررہی ہیں؟، اداکارہ نے بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں بھارت کا معروف ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کی آنے والی قسط کا ایک پرومو ویڈیو جاری کیا گیا تھا، جس میں سارہ اور اننیا پانڈے شامل ہیں۔
اس ویڈیو میں سارہ نے اپنے اور شبمن کے تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ’آپ کو غلط سارہ مل گئی ہے دوستو، ساری کی ساری دنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ شبمن کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کو ڈیٹ کر رہے ہیں، جو اکثر ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آتی ہیں۔
اس سے قبل جب سارہ سے کرکٹر سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کے لیے پروفیشن کوئی اہمیت نہیں رکھتا، بس شادی کرنے والے شخص کو ذہنی اور فکری طور پر ان سے میل کھانا چاہیئے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












