تقریب میں ہانیہ کے نام کی نعروں پر عاصم اظہر برہم، طالب علموں کو جھاڑ پلادی

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر کے نعرے لگانے والے طالب علموں پر آگ بگولہ ہوگئے۔
عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی نجی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار و گلوکار دونوں اسٹیج پر بیٹھے گفتگو کررہے ہیں، جیسے ہی عاصم اظہر بولنا شروع کرتے ہیں تو کچھ طالبعلم ‘ہانیہ ہانیہ’ کی آوازیں لگانا شروع کردیتے ہیں۔
گلوکار فوراً ہی اپنی بات روک کر کہتے ہیں کہ ‘کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے ہی آئے ہو یا پاگل خانے آئے ہو؟’
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑدی
View this post on Instagram
اس دوران یاسر حسین بھی ماحول ہلکا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں’یہاں سارے پڑھے لکھے لوگ ہیں، برائے مہربانی ایسا نہ کریں، پرسکون رہیں، اس کے بعد کانسرٹ میں بھی جانا ہے، یا کانسرٹ منسوخ کرانا ہے؟’
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور میں صرف ایک دوست ہیں، ہانیہ عامر
واضح رہے کہ 2019 میں خبریں زیر گردش تھیں کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے لیکن بعد میں انہوں نے 2020 میں واضح کیا کہ وہ صرف دوست ہیں۔
بعدازاں 2022 میں عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












