ہندوستان کی اسلام دشمنی، بالی ووڈ میں مسلمان مخالف فلموں کی بھرمار

ممبئی: بالی ووڈ میں یکے بعد دیگرے مسلمانوں کو منفی ظاہر کرنے والی فلموں کی بھرمار لگ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک 37 مسلمان مخالف فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔
رواں سال اب تک 6 مسلمان مخالف فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں، متنازع ترین مسلمان مخالف فلموں میں کشمیر فائلز، کیرالہ اسٹوری اور لپ اسٹک انڈر مائی برقعہ، گودھرا، مشن مجنوں اور 72 حوریں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 2024 کے انتخابات سے قبل 20 مسلمان مخالف فلموں کی ریلیز بھی متوقع ہے۔
بھارتی فلموں میں زیادہ تر فلموں میں مسلمانوں کو ولن، دہشت گرد یا کسی مافیا کا حصہ دکھایا جاتا ہے، فلم گودھرا میں تو گجرات فسادات کا ملبہ ہی مسلمانوں پر ڈال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلمان دشمنی کا عروج، شہروں کو بھی نہ بخشا، لکھنؤ کا نام تبدیل کرنے کی سفارش
شوبز کے حلقوں کا کہنا ہے بالی ووڈ اور مودی سرکار کے درمیان مشترکہ مفادات کا رشتہ ہے، سیاسی فوائد کیلئے مودی سرکارکئی مسلمان مخالف فلموں پر ٹیکس کی چھوٹ بھی دیتی ہے۔
خیال رہے کہ 2014 سے قبل مسلمان مخالف فلموں کی تعداد 17 تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












