معروف گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے

لاہور: معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کے والد دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں جواد احمد نے اپنے والد پروفیسر توقیر احمد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر زید علی کے والد انتقال کرگئے
انہوں نے بتایا کہ اُن کے والد کی نماز جنازہ آج اُن کی رہائش گاہ جوہر ٹاؤن میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے جواد احمد کے والد کے انتقال کی خبر دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












