جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

آسکر انعام یافتہ فلمساز پاکستانی شرمین عبید چنائے کیلئے ایک اور عالمی اعزاز

17 نومبر, 2023 19:58

آسکر انعام یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستان کی دو مرتبہ آسکر انعام یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے اور دیگر نامور ڈائریکٹروں کے اشتراک سے بننے والی دستاویزی فلم ’آئی ایم سم باڈی‘ کو عالمی اعزاز ملا ہے۔

فلم نے میلانو انٹرنیشنل فیسٹیول میں ’گرلینڈ دی اونر‘ کا ایوارڈ جیتا ہے اور اس فیسٹیول کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے توثیق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

فٹبال آئیکون ڈیوڈ بیکھم کو فلم میں مہمان اداکاری کے تحت شامل کیا گیا ہے اور اس میں مختلف ممالک کے ان بچوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فٹبال کے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ قطر میں حصہ لیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔