ایمن اور منال کی سالگرہ کا انوکھا کیک سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دونوں کی جانب سے سالگرہ مناتے ہوئے تصاویر شئیر کی گئی تھیں۔
تصاویر میں ایمن منال کے ساتھ منیب بٹ، احسن محسن اکرام اور ایمن خان اورمنیب بٹ کی صاحبزادی امل منیب کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایمن کے نصف بہتراداکار منیب بٹ کی جانب سے خاص فونڈنٹ کیک تیار کروایا گیا جس میں ایمن اور منال کے علاوہ امل منیب اور دونوں بہنوں کی گود میں ان کے بیٹا اور بیٹی بھی موجود ہیں۔

اس سالگرہ کے کیک کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلہا نے دلہن کے منہ پر پورا کیک مار دیا
سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے بھی دونوں بہنوں کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
کم عُمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی دونوں بہنوں نے اب تک کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












