شاہد کپور پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر گئے

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈیا (IFFI) میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے، اسی دوران اداکار ڈانس کرتے کرتے گر پڑے، تاہم انہوں نے پھرتی سے اٹھ کر اپنی پرفارمنس کو جاری رکھا۔
اداکار نے گرنے کے باوجود چند لمحوں کا توقف کیا اور ایسے اٹھ کھڑے ہوئے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں تھا، اس دوران خواتین ڈانسرز نے تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اپنی پرفارمنس جاری رکھی ہوئی تھی۔
Shahid Kapoor falls while performing at 54 #IFFI opening in Goa
Watch full video: https://t.co/KCQFnCdekO #goa #Bollywood #iffiGoa #iffi54 #shahidkapoor pic.twitter.com/mo8bCXB726
— Clinton Dsouza (@_iamclinton_) November 20, 2023
یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کو ایوارڈ ملنے پر شاہد کپور غصے سے بھڑک اٹھے
اس پرفارمنس سے قبل اداکار نے ریڈ کارپٹ پر بھارتی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں IFFI میں آکر بہت خوش ہوں اور پرفارم کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












