بھاری بھرکم ماڈل نے پرانی روایت توڑ ڈالی، شائقین حیران

مِس یونیورس 2023 کے مقابلے میں اِس بار خواتین کے ساتھ خواجہ سراؤں نے بھی حصہ لیا جس کی وجہ یہ مقابلہ اس بار بھی کافی سُرخیوں میں رہا۔
اس کے علاوہ نیپال سے تعلق رکھنے والی ’جین دیپیکا‘ اس مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی ’پلس سائز‘ ماڈل بن گئیں، جس کے بعد اِن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
جین دیپیکا مس نیپال بھی رہ چکی ہیں، وہ مس یونیورس 2023 میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں لیکن انہوں نے اس بار ایک خاص طرح کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

انہوں نے خوبصورتی کے لیے بنائی جانے والی دقیانوسی خیالات کی زنجیر کو توڑ دیا ہے، جس کے لیے جسمانی سائز کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ان کے اعتماد اور قاتلانہ انداز نے سب کو حیران کردیا تھا شائقین نے اسٹیج پر ان کا استقبال خوب تالیاں بجا کر کیا، پھر انہوں نے ریمپ پر خوبصورت سوئمنگ سوٹ پہنے واک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نکاراگوا کی شینس پالاسیوس کے سر پر سجا مس یونیورس 2023 کا تاج

مس نیپال بنتے ہی جین دیپیکا نے 20 ماڈلز کو مات دے کر اپنے دلکش اور ذہنی صحت سے ججوں کے دل جیت لیے تھے۔
جین دیپیکا نے کہا کہ وہ خواتین جو اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کرتی ہیں، خوبصورتی کا کوئی ایک معیار نہیں ہے، ہر عورت اپنے آپ میں خوبصورتی کی مثال ہے۔
یاد رہے مقابلے میں نکاراگوا کی شینیس پلاسیوس نے مس یونیورس 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، فرسٹ رنر اپ تھائی لینڈ کی انٹونیا پورسلڈ اور سیکنڈ رنر اپ آسٹریلیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












