بالی وڈ کے بعد ماہرہ خان ملیالم فلم میں بھی ڈیبیو کیلئے تیار

پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اب ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار پرتھوی راج کی فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل ‘L2: Empuraan’ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرہ خان بلاک بسٹر ملیالم فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل میں ملیالم سُپر اسٹار موہن لال کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
تاہم فلم کے ہدایتکار پرتھوی راج نے فلم ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایتکار پرتھوی راج اور اُن کی اہلیہ کی ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ گہری دوستی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔
ایک ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان کو ملیالم فلم انڈسٹری کی تعریف بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
#MahiraKhan talking about Malayalam cinema ❤️ and she also mentions in passing, how she met Prithviraj. https://t.co/6gL4lyAuey pic.twitter.com/Yk68y8Qdtp
— ☽ (@aestheticallyFM) September 1, 2023
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم "رئیس” میں کیا تھا جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












