بھارتی اداکارہ نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا

بھارتی اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے بہترین اداکاری پر ملنے والا فلم فیئر ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجشری دیش پانڈے کو ویب سیریز ’ٹرائل بائے فائر‘ میں بہترین اداکاری کا او ٹی ٹی ایوارڈ دیا گیا۔
راجشری دیش پانڈے کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ وہ اس ایوارڈ کو ان تمام بے گناہ لوگوں کے نام کرتی ہیں جو غزہ اور فلسطین میں جنگ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کے باوجود سونم فلسطین کے حق میں بول پڑیں
راجشری نے اپنا ایوارڈ ان بھارتی کسانوں کے نام بھی کیا جو اب تک بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دنیا میں ہمدردی کرنیوالے لوگ آگے بڑھیں گے اور سب کو پیار، مہربانی اور رحم دلی ملے گی، جس کی سب کو ضرورت ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












