جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد صلح ہوگئی

03 دسمبر, 2023 10:48

مشہور بھارتی مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما اور ان کے ساتھی فنکار سنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد صلح ہوگئی۔

آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس انڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ایک پروموشنل ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں کپل شرما آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ کیلئے اپنے آنے والے شو کے حوالے سے اپنا تعارف کروارہے ہوتے ہیں کہ فریم میں سنیل گروور بھی شامل ہوجاتے ہیں اور اپنا تعارف کرواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے دی کپل شرما شو کو خیرباد کہہ دیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دی کپل شرما شو کے دیگر اداکار ارچنا پورن سنگھ، کرشنا ابھیشیک، کیکو شردھا اور راجیو ٹھاکر بھی شامل ہوجاتے ہیں اور ایک بار پھر کپل شرما شو کی پرانی ٹیم ایک ساتھ نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ نکما کہتے تھے جبکہ مزاح سیکھنے میں میرے والد کا بڑا ہاتھ ہے: کپل شرما

خیال رہے کہ 2017 میں سنیل اور کپل میں سنگین نوعیت کا جھگڑا ہوگیا تھا جس کے بعد سنیل گروور نے شو چھوڑ دیا تھا۔

تاہم بعدازاں کپل شرما اپنے متعدد انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ اگر سنیل ان کے شو میں واپس آنا چاہیں تو انہیں خوش آمدید۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔