جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی ہوں: اداکارہ ریشم

15 دسمبر, 2023 14:50

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرکے اپنا ذہنی سکون برباد نہیں کرنا چاہتیں۔

حال ہی میں تین پاکستانی اداکارہ ریشم نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی۔

گفتگو کے دوران شو کے میزبان اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر ریشم نے کہا کہ میرے لیے شادی سے زیادہ ضروری میری ذہنی صحت اور سکون ہے، میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے اردگرد اپنی سہیلیوں میں دیکھا ہے جتنی تیزی سے شادیاں ہورہی ہیں وہ اتنی ہی جلدی ٹوٹ بھی رہی ہیں، آج کل کی شادیاں ذہنی سکون چھین رہی ہیں اور میں جب کسی کی شادی کو ٹوٹتا ہوا دیکھتی ہوں تو بہت زیادہ گھبراتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کھانے کیساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینکنے پر ریشم کو تنقید کا سامنا

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران ریشم نے کہا تھا کہ وہ اللہ سے ہمیشہ اپنے اچھے نصیب کے لیے دُعا کرتی ہیں، اُن کا شادی کا ارادہ ہے لیکن اُنہیں ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔