جمعرات، 18-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

میری فلم "چِکّڑ” لازمی دیکھیں، اشنا شاہ کی مداحوں سے اپیل

18 دسمبر, 2023 14:42

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں سے اپنی نئی فلم "چِکّڑ ” دیکھنے کی اپیل کردی۔

پاکستانی نژاد کینڈین اداکارہ اشنا شاہ اپنے اگلے پراجیکٹ "چِکّڑ ” میں جلوہ گر ہوں گی اور اس حوالے سے انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مداحوں سے خصوصی اپیل بھی کی ہے کہ وہ ان کی فلم سینما گھروں میں جا کر دیکھیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ میری فلم "چِکّڑ” 22 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے، براہ کرم، اسے تھیٹروں میں دیکھنا یقینی بنائیں، یہ ایک بہت اچھی فلم ہے، میں وعدہ کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ عرفان پٹھان کی حمایت میں سامنے آگئیں

اداکارہ فلم میں پولیس جاسوس کی بیوی اور ایک لیگ سپنر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ورلڈ کپ میں جانے کا خواب دیکھتی ہے۔

پروجیکٹ کو معروف اداکار عثمان مختار نے تحریر کیا ہے اور وہ خود بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔