شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’، ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کے قریب بھی نہ پہنچ سکی

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی 2023 کی تیسری فلم "ڈنکی” اوپننگ ڈے کی کمائی اداکار کی دیگر دو بلاک بسٹر فلم "جوان” اور "پٹھان” کے قریب بھی نہ پہنچ سکی۔
شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 کیریئر کا بہترین ترین سال ثابت ہوا، اس سال کنگ خان کی 3 فلمیں "پٹھان” ، "جوان” اور "ڈنکی” ریلیز ہوئی۔
"ڈنکی” کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ یہ فلم بھی شاہ رخ خان کی دیگر دو سُپر ہٹ فلموں کی طرح باکس آفس پر چھا جائے گی لیکن "ڈنکی” کی ریلیز نے تمام اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کا نام ’ ڈنکی ‘ رکھنے کی وجہ بتادی
بھارتی میڈیا کے مطابق "ڈنکی” نے ریلیز کے پہلے دن 30 کروڑ کا بزنس کیا، جبکہ اس سے قبل شاہ رخ خان کی دیگر دو فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، ان کی فلم "پٹھان” نے پہلے دن 57 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ "جوان” نے ریلیز کے پہلے دن 89.5 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
ان دونوں فلموں کے اوپننگ ڈے کے مقابلے میں "ڈنکی” شاہ رخ خان کی 2023 کی اوپننگ ڈے پر سب کم کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












