اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ہمت ہے تو میری دو نمبری ثابت کریں، عفت عمر نے خلیل الرحمان کو چلینج کردیا

05 جنوری, 2024 13:54

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اُن پر لگائے گئے الزامات کو سچ ثابت کرنے کا چلینج کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ عفت عمر نے نجی ٹی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں میزبان نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر سے متعلق سوال پوچھا جس پر عفت عمر نے کہا کہ میں اُن کے لیے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ بہت چھوٹی سوچ کے آدمی نکلے، اُنہوں نے میرے بارے میں اتنی گھٹیا بات بولی ہے کہ میں اُن کا نام بھی نہیں لینا چاہتی۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی خلیل الرحمان قمر کی ذات پر کوئی بات نہیں کی، مجھے اُن کی صرف اس بات سے اختلاف تھا کہ اُنہوں نے نیشنل ٹیلی وژن پر بیٹھ کر گالیاں دیں اور میرا یہ اختلاف اس لیے نہیں تھا کہ اُنہوں نے کسی عورت کو گالیاں دیں بلکہ اگر وہ کسی مرد کو بھی اس طرح گالیاں دیتے تو اس صورت میں بھی میرا ردعمل یہی ہونا تھا کیونکہ کوئی بھی شخص نیشنل ٹیلی وژن پر بیٹھ کر کسی کو گالی نہیں دے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر دوران نے انٹرویو غصے میں آکر صحافی کو گالیاں دیدی

اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے ٹی وی شو میں بیٹھ کر مجھے دو نمبر عورت کہا، آج میں اُنہیں چیلنج کرتی ہوں اگر اُن کے اندر ہمت ہے تو پھر سامنے آئیں اور سب کے سامنے میری دو نمبری کو ثابت کریں۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان "عورت مارچ” کے حوالے سے شدید بحث ہوئی تھی، جس میں خلیل الرحمان قمر نے بازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔

اس واقعے کے بعد شوبز انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں نے خلیل الرحمان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا جن میں عفت عمر بھی شامل تھیں۔

اداکارہ عفت عمر کی تنقید کے بعد خلیل الرحمان قمر نے اُنہیں دو نمبر عورت کہا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔