اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پہلی شادی پر خرچ صرف 10 روپے آیا تھا: عامر خان کا انکشاف

09 جنوری, 2024 13:21

ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا کہ ان کی اور سابقہ اہلیہ رینا دتہ کی شادی پر خرچ 10 روپے آیا تھا۔

عامر خان نے ماضی میں ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ میری اور رینا دتہ کی شادی انتہائی کم خرچ میں ہوئی تھی، ہم نے کسی کو بتائے بغیر تین گواہوں کی موجودگی میں کورٹ میرج کی تھی، جو کہ ایک بے حد سستی شادی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے رینا دتہ کو شادی کی پیشکش کی جسے پہلے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا، بعدازاں ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور بلآخر شادی کا فیصلہ کرلیا۔

عامر خان نے کہا کہ شادی کے فیصلے کے بعد وہ رجسٹرار آفس جانے کے لیے بس میں سوار ہوئے جس کا ٹکٹ 50 پیسے تھا اور بیندرا اسٹیشن پر اتر کر تھوڑا پیدل چلنے کے بعد رجسٹرار آفس پہنچ گئے، اس طرح انہیں شادی کا خرچہ 10 روپے سے بھی کم پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی بیٹی ارا خان رشتۂ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے 1986 میں اپنی پڑوسن اور فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے شادی کی تھی جو بعدازاں 2002 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔

واضح رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کے دو بچے، ایک بیٹی آیرا خان اور ایک بیٹا جنید خان ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔