یوٹیوبر اسد کا اسلام کی خاطر فیملی ولاگنگ چھوڑ نے کا اعلان

کم عُمری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف پاکستانی یوٹیوبر اسد پرویز نے اسلام کی خاطر فیملی ولاگنگ چھوڑ نے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کم عمری میں شادی کے باعث مقبولیت حاصل کرنے والے اسد اور نمرہ یوٹیوب پر فیملی ولاگنگ کیا کرتے تھے۔
ان کے یوٹیوب چینل پرسبسکرائبرز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار ہے جبکہ ان کے ولاگز پر ملین میں ویوز آتے ہیں۔
اب حال ہی میں اسد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب اپنے ولاگز میں اپنی بیوی نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کو نہیں دکھائیں گے۔
یوٹیوبر اسد پرویزنے اپنی پوسٹ میں فیملی ولاگنگ چھوڑنے کے متعلق سوالاتکے جواب میں کہا کہ ہم ہمیشہ پیسے اور دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں، ہم اللہ اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔
اسد نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کے بارے میں پڑھا، جنہیں اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا، اُن میں وہ لوگ شامل ہیںجو اپنی بیویوں کو دُنیا کے سامنے دکھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پڑھنے کے بعد، میں نے فوری طور پر اپنا ذہن بنا لیا اور اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر مزید نہ دکھانے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اللہ اور اسلامی تعلیمات کی مزید خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
اسد نے مزید کہا کہ میں ولاگنگ نہیں چھوڑ رہا، اب آپ میرے ولاگز میں صرف مجھے اور میرے بیٹے اذلان کو دیکھ سکیں گے اور گھر کی کوئی خاتون ولاگ کا حصہ نہیں ہوگی۔
فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر ایک نوجوان جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، دونوں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے 18 سال کی عمر میں شادی کرلی تھی اور سال 2022 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذلان رکھا۔
جہا ں مداح اسد کے اس فیصلےکی خوب تعریف کررہے ہیں اور اُنہیں مستقبل میں بھی اس فیصلے پر قائم رہنے کی دعا دے رہے ہیں،وہی مداح ان یوٹیوبرز کے لیے بھی ہدایت کی دعا کررہے ہیں جو ہمیشہ کیمرے کے سامنے رہتے ہیں۔

واضح رہے فروری 2020 میں سوشل میڈیا پر اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، دونوں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے 18 سال کی عمر میں شادی کرلی تھی اور سال 2022 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذلان رکھا۔
یہ پڑھیں:ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر علیزہ سحر نے کتنا حق مہر لیا؟
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












