جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

خاندان والے مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتےہیں: عائشہ عمر

22 جنوری, 2024 12:58

پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اور ثناء جاوید کی شاد ی کے بعد شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر کا پُرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق بات کی تھی۔

شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کچھ پُرانی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز ثنا جاوید اور شعیب ملک کی ہیں جبکہ ایک ویڈیو عائشہ عُمر کی بھی ہے جس میں وہ کرکٹر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کررہی ہیں۔

شعیب ملک اور عائشہ عُمر کے رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہو نے پر ان کے درمیان تعلقات کی خبر اُس وقت سامنے آئی تھی، اس فوٹو شوٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک اور عائشہ کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔


ان افواہوں سے تنگ آکر عائشہ عُمر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی۔

اسی پوڈکاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں عائشہ عُمر کہتی ہیں کہ اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی ہی کروادی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں۔

عائشہ عمر نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اُنہیں میرےانتخاب، میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے۔

یہ پڑھیں:شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکا دیا، حیران کُن انکشافات سامنے آگئے

 

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔