شعیب ملک کی کامیابی پرثنا جاوید کی تعریفی پوسٹ وائرل

چند روز قبل پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے والی شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید کی اپنے دوسرے شوہر کے لئے تعریفی کلمات کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
شعیب ملک نے حال ہی میں ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے، وہ ایشیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔
پاکستانی کرکٹر ایشیا کے پہلے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنھوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کیےہیں۔
اس موقع پر اداکارہ ثنا نے شعیب ملک کی اس اہم کامیابی پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جو خاصہ وائرل ہورہا ہے۔
اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھا کہ ”ماشااللہ“ مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔

کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید خاصی خوش دکھائی دے رہی ہیں ،اس خوشی کا اظہار ان کی سوشل میڈیا پر کی گئیں پوسٹ سے بھی ہورہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ثنا جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، اس خبر کو میڈیا پر خاصی کوریج دی گئی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
یہ پڑھیں: بیویوں کا مزاق اڑانا پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع ہے: ثانیہ مرزا
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












