جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

آسکر ایوارڈز؛ اوپن ہائیمر 13 نامزدگیوں کیساتھ پہلے نمبر پر

24 جنوری, 2024 14:56

فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ "آسکر” کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں فلم ‘اوپن ہائیمر’ کو سب سے زیادہ 13 نامزدگیاں مل گئیں۔

ہالی وڈ کی اس فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر (کرسٹوفر نولان)، بہترین اداکار (Cillian Murphy)، بہترین معاون اداکارہ (ایملی بلنٹ) اور بہترین معاون اداکار (رابرٹ ڈاؤنی جونیئر) سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ باربی، امریکن فکشن، دی ہولڈ اوور، کلرز آف دی فلاور مون، پاسٹ لائیوز، پور تھنگز، دی زون آف انٹرسٹ، Maestro اور Anatomy of a Fall کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین ڈائریکٹر (Yorgos Lanthimos) اور بہترین اداکارہ (ایما اسٹون)سمیت سب سے زیادہ 11 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس نے اسٹریمنگ وار جیت لی، حصص میں 8.3 فیصد اضافہ

کلرز آف دی فلاور مون کو بہترین ڈائریکٹر (Martin Scorsese) اور بہترین اداکارہ (للی گولڈ اسٹون) سمیت 10 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

فلم باربی کے حصے میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار (ریان گوسلینگ) اور بہترین معاون اداکارہ (America Ferrera) سمیت 8 نامزدگیاں آئیں۔

خیال رہے کہ 96 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 10 مارچ کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی جسے براہ راست دکھایا جائے گا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔