شعیب ملک کی شادی پر فہد مصطفیٰ تنقید کی زد میں آگئے

پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اوراداکارہ ثناء جاوید کی شادی پر پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو میزبا ن او ررپورٹر یاسر شامی نے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
رپورٹر یاسر شامی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے فہد مصطفیٰ کو تنقید کی زد میں لیتے ہوئے انہیں ’منافق‘ کہا ہے۔
یاسر شامی نے فہد مصطفیٰ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’فہد مصطفیٰ سب سے بڑے منافق اور ڈپلومیٹ آدمی ہیں، وہ ٹی وی پر بیٹھ کر دوسروں کے بارے میں بات کرتے ہیں، وہ یوٹیوبرز اور وی لاگرز پر اپنی فیملی کو بیچنے کا الزام لگاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ، بیورو چیف نعیم حنیف نے شعیب ملک اور ثناء جاوید سے متعلق ایک تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ ان کی دوستی تقریباً 3 سال پرانی ہے جس کا آغاز فہد مصطفیٰ کے شو میں ہی ہوا تھا، فہد نے خود ان کے درمیان میچ میکر کا کردار ادا کیا۔
یاسر شامی کا کہاکہ فہد مصطفیٰ نے عمیر جسوال کو شومیں ثناء جاوید کے ساتھ کیوں نہیں بلایا، ثناء جاوید اور شعیب ملک کو اپنے شو میں بطورِ میزبان کیوں شامل کیا، یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا، فہد مصطفیٰ ہی اس کے اصل ذمہ دار ہیں۔
واضح رہےچند روز قبل پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کو تہنیتی پیغامات کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا ہے۔
یاد رہے شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔
اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
یہ پڑھیں:شعیب ملک کی کامیابی پرثنا جاوید کی تعریفی پوسٹ وائرل
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












