جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

مایا علی کو پسند کرتا ہوں، کئی بار اظہار کرچکا ہوں: اُسامہ خان

29 جنوری, 2024 13:58

نئی ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم "نایاب” کے ہیرو اُسامہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ مایا علی پسند ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی اداکار اُسامہ خان نے نجی چینل کے پرگروام میں شرکت کی، دوران گفتگو میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ ماہرہ خان اور مایا علی پر کرش ہے اور ان دونوں کے ساتھ ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔

اُسامہ خان نے کہا کہ اپنی پسندیدگی کے بارے میں کئی بار میں ذکر کرچکا ہوں اس لیے اس کا علم مایا کو بھی ہوگا کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مایا علی کا بار بار جنرل قمر باجوہ کو شکریہ ، ویڈیو وائرل

اداکار کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ اگر اظہار محبت کرنا ہو تو کس سے کریں گے؟ اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا اور کہا کہ اگر اظہار کرنا ہوا تو مایا علی سے کروں گا کیونکہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔