عاطف اسلم کی 7 سال بعد بالی ووڈ کی دنیا میں واپسی

پاکستان کے معروف گلوکار اور بالی ووڈ کی فلموں کے لیے مختلف سپر ہٹ گانے گانے والے عاطف اسلم سالوں بعدایک بار پھربھارتی فلم کے لیے پرفارم کرنے جارہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارعاطف اسلم 7 سال کے وقفے کے بعدایک بار پھربالی ووڈ کی نئی فلم ” لو اسٹوری آف 90 ٹیز” میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
لو اسٹوری آف 90 ٹیزکے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ عاطف اسلم ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ فلم کے گانے عاطف اسلم سے گوائیں گے کیونکہ بھارت میں ان کی آواز اور موسیقی کے پرستار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
فلم ّایل ایس او 90یز” میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس دیوا دیویاتا رائے مرکزی کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ کے فلم میکرز نے پاکستانی آرٹسٹوں اور گلوکاروں کو اپنی فلموں میں لینا بند کردیا تھا جبکہ بالی ووڈ کی ایسوسی ایشن نے پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی عائد کردی تھی۔
یہ پڑھیں:2023میں گوگل پر سب سے زیادہ کس بالی ووڈ سیلبرٹی کو سرچ کیا گیا؟
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












